ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نوٹ بندی:آنے والے دنوں میں مشکلات میں مزیداضافہ ہوگا

نوٹ بندی:آنے والے دنوں میں مشکلات میں مزیداضافہ ہوگا

Sat, 10 Dec 2016 21:28:54  SO Admin   S.O. News Service

دیسا/گجر ات،10دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) نوٹ بندی کو لے کر لوگوں کو پیش آ رہی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج خبردار کیا کہ آنے والے دن اور مشکل ہو سکتے ہیں لیکن 50دنوں کے بعد حالات آہستہ آہستہ بہتر ہو جائیں گے۔پارلیمنٹ میں رکاوٹ کے لئے اپوزیشن کی تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں جلسہ عام میں بولنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے کیونکہ انہیں لوک سبھا میں بولنے نہیں دیا جا رہا ہے۔حالانکہ اپوزیشن مسلسل پارلیمنٹ میں وز یراعظم کے بیان کامطالبہ کررہاہے۔مودی نے کہا کہ میں نے پہلے ہی دن سے کہا ہے کہ یہ عام فیصلہ نہیں ہے،یہ مشکلات سے بھرا ہوا ہے،یہ مشکل فیصلہ ہے اور میں نے کہا ہے کہ کافی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ 50دنوں تک یہ مشکلات رہیں گی اور یہ مشکلات بڑھیں گی لیکن 50دنوں کے بعد میں نے اندازہ کیا ہے کہ حالات آہستہ آہستہ عام صورت حال کی طرف بڑھ جائیں گے،آپ دیکھیں گے کہ 50دنوں کے بعد کی صورت حال آہستہ آہستہ بہتر ہونے لگے گی۔وزیر اعظم کے اس تبصرہ کو ایسے وقت میں اہم سمجھا جا رہا ہے جب نوٹ بندی کی وجہ سے بینکوں سے پیسے نکالنے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور معیشت پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔
 


Share: